تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایل این جی کیس: عدالت دیکھے گی معاملہ شفاف ہے یا نہیں، چیف جسٹس

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8731 -
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایل این جی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ بات قومی خزانے کی ہے ? عدلیہ چاہتی ہے کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے? مائع قدرتی گیس کی در آمد کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ معاہدے میں شفافیت ہے یا نہیں عدالت اس کا جائزہ لے گی? جسٹس چوہدری اعجاز نے کہا کہ ای سی سی کو درست معلومات فراہم کرنا سیکرٹری پٹرولیم کی ذمہ داری تھی ? ای سی سی کا فیصلہ درست معلومات نہ ہونے کی وجہ سے تھا? جی ڈی ایف سوئز کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی تجاویز پر پیش رفت ہورہی ہے، مزید وقت دیا جائے ? سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے عدالت سے استدعا کی کہ وزارت پیٹرولیم کے وکیل ایس ایم ظفر نے جو حقائق بیان کئے ہیں وہ ان کے بارے میں وضاحت کرنا چاہتے ہیں ? اس پر عدالت نے کہا کہ رؤف کلاسرا کو وضاحت کا پورا موقع دیا جائے گا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.