تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

میکسیکو : قدیم ہسپانوی حکمراں جوڑے زپوٹک کے مقبرے کی تعمیر نو مکمل

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8731 -
میکسیکوسٹی …میکسیکو میں قدیم ہسپانوی حکمراں جوڑے زپوٹک کے مقبرے کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا گیا ? میکسیکو کی ریاستOaxaca میں واقع Lambityecoآرکیالوجیکل سائٹ پر قدیم ہسپانوی حکمراں جوڑے زپوٹک کے مقبرے کی تعمیر نو میں5 ماہ کا وقت لگا? ماہرین آثارقدیمہ نے مقبرے اور اس میں موجود اشیا کی بحالی کے لیے کچی مٹی ،سوڈیم نائٹریٹ اور چونے کا استعمال کیا?مقبرے میں13 سو سال پہلے بنائے گئے لارڈ1 Earthquakeاور لیڈیReed کے پورٹریٹ رکھے گئے ہیں جو1960 میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئے تھے ? ماہرین کے مطابق مقبرے اور اس میں موجود اشیا پر کیا گیا تزئین وآرائش کا کام نمک اور نمی کی وجہ سے خراب ہواتھا اس لیے اب مقبرے کے اوپر کے حصہ کی دیوار کے کچھ حصہ کو کھول دیا گیاہے تاکہ یہ نمی سے محفوظ رہ سکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.