5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سڈنی :پاپ اسٹار جسٹن بائبرکے کنسرٹ سے قبل بھگدڑ ،10 لڑکیاں زخمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8731 -
سڈنی …آسٹریلیا میں کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بائبرکے کنسرٹ سے قبل بھگدڑ مچ گئی?سولہ سالہ فنکار کی ایک جھلک دیکھنے کی خواہش نے کئی دوشیزاؤں کو اسپتال پہنچادیا،بے قابوہجوم اور بھگدڑ کے باعث کنسرٹ ملتوی کردیاگیا? سڈنی میں ہونیوالے کنسرٹ میں شرکت کے لیے صبح ہی سے کنسرٹ ہال کے باہر5 ہزار سے زائد افراد موجود تھے ?اس دوران یہ افواہ پھیل گئی کہ16سالہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن کنسرٹ سے قبل ہی وہاں پہنچ گئے ہیں،جس پراپنے محبوب پاپ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود ہزاروں افراد بے تاب ہوگئے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں10 لڑکیاں زخمی ہوگئیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ?سڈنی انتظامیہ نے ہجوم اور بھگدڑ کے باعث کنسرٹ ملتوی کردیا ?