5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اگلے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 305 ارب مختص کیے جانے کا امکان
NoImage -
کراچی …مالی سال2010-11 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے305 ارب روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے جو رواں مالی سال کے مقابلے28 فیصد کم ہے?وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی سال2010-11 کے لیے حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں10 ارب روپے زلزلے کے متاثرین کے لیے رکھیں ہیں?ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال معیشت میں ترقی کی شرح کاہدف4 فیصد رکھنے کی توقع ہے?ذرائع کے مطابق ان اہداف کو حتمی شکل دینے کے لیے سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں متوقع ہے جبکہ وزیر اعظم کی صدارت میں نیشنل اکنامک کونسل ان منصوبوں کی منظوری مئی کے آخر تک دے گی?رواں سال حکومت نے نظرثانی کے بعد421 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے تھے جس کو بعد میں وسائل کی کمی کے بعد مزید کم کرکے300 ارب روپے کردیا گیا ہے?