5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مالاکنڈ میں پرانی دشمنی کی بنا پر تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا
NoImage -
سوات …مالاکنڈ میں پرانی دشمنی پر تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا?لیویز کے مطابق آج صبح گل رحمان اپنے 3 بیٹوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ بٹ خیلہ جارہے تھے ? شلوئی کے مقام پر گھات لگائے مخالفین نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ? حملے میں گل رحمان شدید زخمی اور اس کے تینوں بیٹے موقع پر ہلاک ہوگئے ?گل رحمان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے ?لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا?