تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شیریں جناح کالونی سے ٹینکر پارکنگ ختم کرنے کیلئے 2 روز کی مہلت

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8732 -
کراچی …سپریم کورٹ کے حکم کے تحت، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شیریں جناح کالونی میں واقع زمین سے تجاوزات اور آئل ٹینکر ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا تھا، تاہم آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کے پی ٹی نے انھیں جگہ خالی کرنے کیلئے دو دن کی مہلت دے دی?آج شیریں جناح کالونی کراچی میں واقع کے پی ٹی کی زمین پر واقع تجاوزات اور وہاں موجود ٹینکرز کی پارکنگ ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا? اس موقع پر پورٹ سکیورٹی فورس، رینجرز، پولیس اور دیگر موجود تھے? شیریں جناح کالونی میں واقع یہ زمین69000 اسکوائر میٹر پر پھیلی ہوئی ہے? کے پی ٹی حکام کے مطابق، یہاں پر ٹینکرز کا اڈا، اوردیگر دکانیں بھی یہاں غیر قانونی طور پر موجود تھیں?کے پی ٹی کے ورکس اور اسٹیٹ کے جنرل منیجر احمد پرویز نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس جگہ کو خالی کرا کر یہاں پارکنگ بنائی جائے گی? سپریم کورٹ نے 9اپریل2010 کو حکم دیا تھا کہ شیریں جناح کالونی کے رہائشی علاقے سے ٹینکرز ہٹائے جائیں اور کے پی ٹی ان کے مستقل پارکنگ کے لیے مناسب انتظامات کرے?تاہم آج آپریشن کے دوران آئل ٹینکرز اسوسی یشن کی درخواست پر کراچی پورٹ ٹرسٹ نے انھیں شیریں جناح کالونی میں جگہ خالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دی دی، آئل ٹینکرز اسوسی یشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جگہ دو دن میں خالی کردیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.