5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور:قصہ خوانی بازار کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا
NoImage -
پشاور…پشاور کے قصہ خوانی بازار خود کش حملے میں زخمی ہونے والا جماعت اسلامی کا ایک اور کارکن لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا?تاریخی قصہ خوانی بازار میں19 اپریل کو ہونے والے خود کش حملے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے?حملے کے شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جماعت اسلامی کے کارکن حبیب الرحمان کی زندگی بچانے کیلئے ڈاکٹروں نے سرتوڑ کوششیں کیں تاہم وہ جان بر نہیں ہو سکے اور آج زندگی کی بازی ہار گئے ?واقعے میں جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کی تعداد22 ہو گئی ہے?