تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جنوری سے اب تک سریے کی قیمت15ہزارروپے فی ٹن تک اضافہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8732 -
کراچی …بین الاقوامی سطح پر اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جنوری سے اب تک تعمیراتی لوہے یعنی سریے کی قیمت15ہزارروپے اضافے کے ساتھ70ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی?کراچی آئرن اسٹیل امپورٹر مرچنٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمعون باقر نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقامی سطح پر اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پاکستان اسٹیل کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر ہوتا ہے ? ان کا کہنا تھا کہ جنوری سے اب تک بین الاقوامی سطح پر اسٹیل بلٹس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹیل نے بھی پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے بلٹس کی قیمت40500 روپے سے بڑھا کر62 ہزار روپے فی ٹن کردی جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی سریا55 ہزار سے بڑھ کر 70 ہزار فی ٹن کی سطح پر آگیا ہے?شمعون باقر نے مزید بتایا کہ اس وقت عالمی سطح پر اسٹیل بلٹس کی قیمت تمام اخراجات شامل کرکے پاکستانی روپوں میں تقریباً45 ہزار روپے فی ٹن آرہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.