5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پینٹ اینگولرکپ:سندھ ،فیڈرل ایریاز کو شکست دے کر فائنل میں
NoImage -
کراچی…جنگ نیوز… سندھ نے فیڈرل ایریاز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پینٹینگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی?نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں فیڈرل ایریاز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسواکہتر رنز بنائے? عمر امین نے اٹہتر گیندوں پرپچیاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی? راحیل مجید نے اننچاس رنز بنائے? انور علی اور اسد شفیق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا?جواب میں سندھ نے ہدف اڑتالیس اعشاریہ تین اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا? خرم منظور نے ذمے داری سے کھیلتے ہوئے اکیاسی رنزبنائے جبکہ اسد شفیق نے باون رنز اسکور کئے? فاسٹ بولر شعیب اختر دس اوورز میں ستاون رنز دے کرصرف ایک وکٹ حاصل کرسکے? سندھ نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے? ایونٹ میں آج بلوچستان کا مقابلہ خیبر پختون خواہ سے ہوگا?