تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جیک سٹرا نے حجاب کے بارے میں بیان پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8733 -
لندن…جنگ نیوز…برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ جیک سٹرا نے حجاب کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے? ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر بلیک برن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ مسلم خواتین کے حجاج کے بارے میں 2006ء میں دیئے گئے بیان پر معذرت خواہ ہیں? انہوں نے مزید کہاکہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا تھا? واضح رہے کہ سال 2006ء میں جیک سٹرا نے کہا تھا کہ انہیں اپنے حلقہ کی مسلم خواتین سے بات کرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.