5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لواری ٹنل پر تعمیراتی کام فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند
NoImage -
چترال…جنگ نیوز… لواری ٹنل پر تعمیراتی کام فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند کر دیا گیا ? عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ? تفصیلات کے مطابق اس ماہ کے اوائل میں لواری ٹاپ سے برف ہٹاکر اسے ٹریفک کیلئے کھولا گیا جو شدید برف باری کے باعث پچھلے سال سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا مگر ساتھ ہی لواری سرنگ کے اندر سے ٹریفک بند کرادیا گیاجس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?