5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مقبوضہ کشمیر، ماگام میں بھارتی فوجی ہلاک
NoImage -
سرینگر …جنگ نیوز… مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ماگام کے علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ ضلع کپواڑہ میں ایک حملے کے دوران دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے? مسلح افراد نے مہور سنگھ نامی بھارتی فوجی پر ماگام بس سٹینڈ پر فائرنگ کی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا? فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگنے لگے ? بھارتی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی ? ادھر سینٹر جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھارتی فوج کے ٹرانزٹ کیمپ میں ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا? کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں ایک حملے کے دوران دو بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے?