تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سیمنٹ فی بوری ایکس مل اور ریٹیل قیمتوں میں 75روپے کا فرق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8733 -
کراچی …سیمنٹ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 250روپے فی50کلو ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں یہ325 روپے فی بیگ کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے?اٹک سیمنٹ پاکستان کے منتظم اعلی? بابر بشیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث اب سیمنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت240سے بڑھ کر250روپے ہوگئی ہے ? دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت325 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ سیمنٹ ڈپو والے فی بوری315 روپے میں فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے ریٹیلرز فی بوری سیمنٹ پر10 روپے منافع رکھ کر325 روپے میں فروخت کررہے ہیں?ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت،روپے کی قدر میں گراوٹ اورتعمیراتی شعبے میں نمایاں تیزی نہ ہونے کے باوجود دوسری اشیا صرف کی طرح سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.