5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت: اپوزیشن کے مظاہرے، ٹرین اورفضائی سروس معطل
NoImage -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں ٹرین اورفضائی سروس معطل ہوگئی جس سے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا? بھارت کی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس کے باعث مختلف ریاستوں میں فضائی اور ٹرین سروس معطل ہوگئی اور کاروبار زندگی متاثر ہوئے ?سماج وادی پارٹی اور حزب اختلاف کی 13 سیاسی جماعتوں کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کھاد اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا گیا? کلکتہ اور آسام اور مغربی بنگال میں ہڑتال کا اثر سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا جہاں کاروباری اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے اور سڑکیں ویران ہوگئیں?