5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
زیادہ میٹھا بھی دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8733 -
ڈینور…سی ایم ڈی…غذا میں میٹھے کا زائد استعمال صرف موٹاپے کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ دل کی مختلف بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے ? امریکی طبی ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ زائد میٹھاکھانے سے وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں? ماہرین کے مطابق جس طرح زائد چکنائی والے کھانے کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اسی طرح زیاد ہ میٹھے کھانے خون میں موجود Lipids کو نقصان پہنچاتے ہیں ?