تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ نے ایل این جی ٹھیکہ غیر مو?ثر قرار دے دیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8733 -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایل این جی ٹھیکہ کو غیر مو?ثر قرار دیتے ہوئے ٹھیکے کی سمری دوبارہ ای سی سی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے ?مائع قدرتی گیس کی در آمد کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایل این جی کے پرانے ٹھیکے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں? چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹ دینے کا عمل شفاف ہونا چاہیے، قانون اجازت دیتا ہے تو وزیر اعظم خود ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں?چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم ذمہ دار شخص ہیں وہ اس معاملے میں آئیں گے تو معاملات درست ہوں گے،سابق وفاقی وزیر شوکت ترین بارے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی شہرت کے حامل شخص ہیں، انہوں نے غلطی تسلیم کی اور کہا کہ صرف ایک کمپنی کو لیٹر جاری کیا گیا?سیکرٹری پیٹرولیم کامران لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی ٹھیکا دینے کیلئے وفاقی حکومت دوبارہ سمری ای سی سی کو بھجوائے گی? چیف جسٹس نے سیکرٹری پیٹرولیم کو حکم دیا کہ ذمہ داران افسران کیخلاف کارروائی کی جائے ?کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.