5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
رنبیر کپوراب پریانکا چوپڑا کے سحر میں گرفتار ہوگئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8733 -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ فلمی صنعت پر پچھلے پچاس برسوں سے راج کرنے والے کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور اپنی فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکاراو?ں کے ہمراہ دوستیاں بھگارنے کی وجہ سے بھی مشہور ہوگئے ہیں? دیپیکا پاڈوکون سے دوستی ختم ہونے کے بعد جہاں رنبیر اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچے عام ہوگئے تھے وہیں اب رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑ اکے سحر میں بھی گرفتار ہوگئے ہیں? فلم انجانہ انجانی میں پریانکا کے ساتھ کام کرنے کو رنبیر نے ایک یادگار وقت قر ار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ پریانکا نہ صرف ایک سحر انگیز شخصیت کی حامل ہیں بلکہ ان کے ساتھ وقت گزارنا کسی تفریح سے کم نہیں ہوتا?