تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اورکزئی و خیبر ایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،13 شدت پسند ہلاک

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8734 -
پشاور…اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تیرہ شدت پسند مارے گئے? قبائلی علاقوں اور ضلع لوئر دیر سے تین اہم کمانڈروں سمیت چھبیس شدت پسندوں کو گرفتار کرلیاگیا جن میں مولانا صوفی محمد کا بیٹا بھی شامل ہے ? ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز نے کارروائی کر کے مزید آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ?مشتی کے علاقے سے پانچ شدت پسند گرفتار کئے گئے ? ادھر خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پانچ شدت پسند مارے گئے ? ذرائع کے مطابق دو اہم کمانڈروں سمیت اٹھارہ شدت پسندوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے?کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سکیورٹی اہل کاروں نے حکیم اللہ محسود گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند کمانڈر سلیم خان کو بھی گرفتار کیا گیا ? ضلع لوئر دیر میں تیمر گرہ کے علاقے نوا کلے سے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے بیٹے مطیع اللہ کو سکیورٹی اہل کاروں نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ?تحصیل باڑہ کے علاقے زاوہ، اوپلان، بلندر اور نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹیں بھی قائم کرلی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.