تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سیال کوٹ سال رواں69لاکھ فٹ بال برآمد کرے گا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8734 -
سیالکوٹ…فارن ڈیسک… سیالکوٹ اس بار60لاکھ جیبولانی کی نقل کے عالمی فٹ بال برآمد کرے گا، امریکی اخبار وال’ اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق اسپورٹس گڈز اور خاص کر فٹ بال بنانے میں عالمی شرت یافتہ شہر سیالکوٹ چین کے مشینی سوکر گیندوں سے غیر ملکی زرمبادلہ سے محروم اور دہشت گردی کی وجہ سے زوال کا شکار ہے، برطانوی پر ئیمیر لیگ کوآفیشل سو کر بال مہیا کرنے والی کمپنیNike Inc ،ڈنمارک کی کمپنی ڈینش لیگ اور پورے یورپ کو سیالکوٹ سے ہی فٹ بال گیندمہیا کرتے ہیں،یہ شہر سالانہ تین کروڑ فٹبال برآمد کرتا ہے اور دنیا میں تقریباً70فی صد ہاتھ کے بنے ہوئے بال اسی شہر کے استعمال ہوتے ہیں جو کہ عالمی مارکیٹ کا 40فی صد ہے، عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے جرمنی کے ایڈ یداس گروپ کو آفیشل فٹبال مہیا کرنے کا اجازت نامہ دیا ہواہے جس نے سیالکوٹ کی کمپنی سے ہاتھ کے بنے ہوئے سوکرجیبولانی عالمی کپ بال کی نقل تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے، سیالکوٹ کے ہاتھ کے بنے ہوئے فٹ بال کو چین کیمشین سے تیار کردہ بالوں سے مقابلہ کرنا پڑ رہاہے،ہاتھ کے بنے ہوئے فٹ بال 32 ٹکڑوں کو آپس میں ہاتھ سے بُناجاتا ہے جب کہ چین کے بنے ہوئے جیبولانی بال آٹھ ٹکڑوں کو گرم کر کے جوڑا جاتا ہے، جیبولانی بال کی قیمت150ڈالر ہے جب کہ ہاتھ کے بنے ہوئے کی125ڈالر ہے?سیالکوٹ میں ہاتھ سے بننے جانے والے بال انگریز دور سے شروع ہوا اورا ?ج یہ اس کا مرکز ہے،1970کی دہائی میں یورپی ممالک اپنے اپنے ممالک میں لیبرزاخراجات میں اضافے کی وجہ سے اسی شہر کا رخ کرتے تھے ?اس شہر کے بنے ہوئے بال پہلی باراسپین میں1982کے عالمی فٹ بال میں استعمال ہوئے، ایڈ داس گروپ نے سیالکوٹ کے فارورڈ گروپ سے عالمی کپ بال کی نقل تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور 60لاکھ بال حاصل کرے گا،2006کے عالمی کپ میں مشینی بال کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،شروع میں یہ بال تھائی لینڈ سے تیار کرائے گئے،چین کی وجہ سے سیالکوٹ کو بہت نقصان ہوا ہے، سیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس کے سابق صدر خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ عنقریب مشینی بال تیار کریں گے اور2014کے عالمی کپ میں واپس آئیں گے، سیالکوٹ کی اسپورٹس گڈز صنعت سے 70ہزار لوگوں کا براہ راست روزگار ہے1.25ارب ڈالر کی برآمدات ہوتی ہیں، چین کی ایک مشین ایک دن میں36بال بناتی ہے جب کہ سیالکوٹ کا کاریگر اسی وقت میں 6فٹ بال ہاتھ سے تیار کرتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.