5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میراڈونا کا اسکولوں میں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دکھانے کا خیرمقدم
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8734 -
بیونس آئرس …ارجنٹائن کے ورلڈ چیمپین کپتان اور لیجنڈری فٹ بالر میرا ڈونا نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی کپ سے نہ صرف کھیل کے مداح خوش ہوں گے بلکہ وہ تمام طالبعلم بھی جن کو اسکول کے دوران میچز دکھائے جائیں گے،میراڈونا نے ارجنٹائن کے اسکولزمیں ورلڈکپ کے میچز دکھانے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح نہ صرف طلبا لطف اندوزہوں گے بلکہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے،خدشہ تھا کہ میچز کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جائیں گے ،مگراسکول انتظامیہ نے میچزدکھانے کابندوبست کرکے بچوں کی مشکل حل کردی? میراڈونا نے بچوں کو پڑھنے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی ضروری ہے?