5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب ،خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش جاری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8734 -
لاہور/پشاور…حکومت کی جانب سے ہفتے میں ایک دن سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور لاہور میں تمام سی این جی اسٹیشن24 گھنٹے کیلئے بند کردیے گئے?بجلی کی بچت اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز پر رات گئے لوگ اپنی گاڑیوں میں سی این جی ڈلواتے رہے لیکن صبح 6 بجتے ہی تمام اسٹیشنز کو بند کردیا گیا جس وجہ سے وہ لوگ جو رات کو اپنی گاڑیوں میں سی این جی نہیں ڈلوا سکے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا? لوگوں نے سی این جی نہ ملنے پر اپنی پریشانی اور بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہر قدم عوام کے لیے ریلیف کی بجائے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے?صوبہ خیبر پختون خوا میں منگل سے بدھ تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے حکومتی اعلان کے باوجود پشاور میں بیشتر سی این جی اسٹیشنز کھلے ہوئے ہیں?وفاقی حکومت نے صوبہ کے? پی میں منگل کی صبح چھ بجے سے بدھ کی صبح چھ بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا?حکومتی اعلان کے باوجود شہر میں بیشتر سی این جی اسٹیشنز آج بھی کھلے ہوئے ہیں،جہاں گاڑیوں میں سی این جی کی فلنگ جاری ہے? سی این جی اسٹیشن مالکان کے مطابق انھیں تاحال حکومت کی جانب سے تحریری طور پر اسٹیشنز بند کرنے کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا?