5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت کو ممبئی حملو ں سے آگے دیکھنا چاہیے،وزیرخارجہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8735 -
تھمپو…بھوٹان کے دارالحکومت تھمپومیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے ممبئی حملے جیسے کئی حملے دیکھے ہیں? انہوں نے کہا کہ بھارت کو ممبئی حملو ں سے آگے دیکھنا چاہیے?بھوٹان میں ہونے والے سارک سربراہ اجلاس سے ایک دن پہلے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممبئی کے حملے بہت دردناک تھے تاہم اب بھارت کو ان حملوں سے آگے دیکھنا چاہئے?انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے ممبئی حملے کی طرح کئی حملے دیکھے ہیں لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا چاہئے?پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ ایک خوبصورت رشتہ چاہیے اور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب ہم آپس میں مذاکرات کریں گے?انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ خطہ کیا چاہتا ہے خطہ امن چاہتا ہے?