تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک میں کپاس کی قیمت 7ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی

جنگ نیوز -
کراچی …ملک میں کپاس کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،رحیم یار خان میں فی من کپاس300روپے اضافے کے ساتھ7ہزاراور کراچی میں 100روپے اضافے کے ساتھ چھ ہزار800روپے تک جاپہنچی?پی سی جی اے کے سابق ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک میں کپاس کی قلت کے باعث آج رحیم یار خان میں اس کی فی من قیمت میں تین سو روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار کپاس کی فی من قیمت سات ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے?دوسری جانب کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کپاس کی فی من قیمت سوروپے اضافے کے ساتھ6ہزار آٹھ سو روپے پر پہنچ گئی ہے? انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں روئی کی صرف60ہزار گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے ، جبکہ نئی فصل مارکیٹ میں آنے میں تین ماہ کا عرصہ درکار ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.