تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی اسٹاک ایکسچینج : مسلسل دوسرے رو زبھی کاروباری سرگرمیاں محدود

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے رو زبھی کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اور انڈیکس دس ہزار چھ سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا? منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر ٹریڈنگ کے د وران انڈیکس دس ہزار625 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا?مگر سیمنٹ اور انرجی سیکٹرز میں فروخت کے دباؤ نے اس مثبت رحجان کو محدود کردیا ?کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس بغیر کسی تبدیلی کے دس ہزار556 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم11کروڑ شیئرز رہا ?منگل کوسب سے زیادہ کام ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت66پیسے کمی کے بعد5روپے70 پیسے ہوگئی ?دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس23 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار684 پوائنٹس پر بند ہوا ? تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں انڈیکس دس ہزار سات سو پوائنٹس کی حد کو عبور کرسکتا ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.