5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خطرناک جنگلی جانوروں کی دلچسپ تصاویر
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…افریقا کے جنگلات میں پائے جانے والے خطرناک جنگلی جانوروں کی تصاویر لینا جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے تاہم شوقین فوٹوگرافر کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے ہیں?ایسے ہی دو مہم جو شخصیت کے حاملWildlife Photographers نے خطرناک جانوروں کی قریب سے تصاویر کشید کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا? ان دونوں افراد نے بچوں کی ریموٹ کنٹرول گاڑی کے اوپر جدید لینس والا کیمرہ اور دو تیز Flash Light Guns نصب کرکے اس گاڑی کو بڑے اور خطرناک جنگلی جانوروں کے قریب بھیج دیا اور اپنی مرضی کے مطابق فوٹوگرافی کر کے خوبصورت تصاویر کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ کرلیں?