5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: شعیب ثانیہ کے ولیمہ کے انتظامات مکمل ،ہال گلاب سے مہک گیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں کرکٹرشعیب ملک اورثانیہ مرزا کی دعوت ولیمہ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ، ولیمہ ہال کی تزئین و آرائش میں گلاب کے پھولوں کا بے تحاشا استعمال کیا گیا ہے جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے ولیمہ ہال کو آرائشی روشنیوں سے منورکردیا ہے ?لاھور کے فائیوسٹار ہوٹل میں سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پولیس اورہوٹل انتظامیہ نے ،دعوت ولیمہ کے ہال کا معائنہ کیا ? ولیمے کی تقریب شام سات بجے شروع ہوکررات دس بجے اختتام پذیر ہوگی ?ہوٹل انتظامیہ کے مطابق مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی جائے گی ?ولیمہ ہال سجانے کاکام جوش وخروش سے جاری ہے ?ہال کی دیواروں کو سرخ اورسیاہ شیٹس اورگلاب کے پھولوں سے سجایاجارہاہے?ہوٹل انتظامیہ کے مطابق دلہا اوردلہن سات بجکر دس منٹ پر ہال میں آئیں گے جہاں وہ میڈیا کے ساتھ ہیلو ہائے کریں گے اورپھر ولیمہ ہال میں داخل ہوجائیں گے جہاں دعوت نامہ رکھنے والوں کوداخلے کی اجازت ہوگی ?