تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیروز جوئیہ کیخلا ف جعلسازی کا مقدمہ

جنگ نیوز -
لاہور…میانوالی سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک فیروزجوئیہ، ان کے بیٹے اوربھائی سیکرٹری آر ٹی اے پنجاب کے خلاف جعلسازی اوردھوکا دہی سے گاڑی اپنے نام کروانے کے الزام میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ?مقدمہ کے مدعی حسن جمیل کے مطابق انہوں نے اپنی 18لاکھ روپے مالیت کی گاڑی فروخت کے لئے کینال موٹرز پر کھڑی کی تھی ،لیکن اس دوران کینال موٹرزکے مالکان رانا قیصر نذیر وغیرہ اربوں روپے فراڈ کے الزام میں گرفتارہوگئے?حسن جمیل کاکہناتھا کہ میانوالی کے صوبائی حلقہ پی پی حلقہ 46فورسے سے ن لیگ کے رکن اسمبلی ملک فیروز جوئیہ اور انکے گن مینوں نے اسلحہ کے زور پر کینال موٹرزمیں کھڑی ان کی گاڑی زبردستی چھین کر جعلسازی سے اپنے بیٹے عمر فیروز جوئیہ کے نام رجسٹرڈ کرالیا? جس میں محکمہ ایکسائز پنجاب کارجسٹریشن کاعملہ بھی شریک ہے ،حسن جمیل کاکہناہے کہ جب انہوں نے مزنگ پولیس کے ہمراہ گاڑی کی برآمدگی کے لئے ڈیفنس کے ایک گھر پر چھاپہ ماراتووہ گھر ایم پی اے فیروزجوئیہ کے بھائی سیکریٹری آرٹی اے منیر جوئیہ کا تھا جنہوں نے پولیس کو گاڑی دینے سے انکار کردیا اورمدعی کو قتل اوراغوا کی دھمکیاں دیں جن کے خلاف مدعی نے تھانہ فیصل ٹاہن میں مقدمہ کے اندراج کے لئے الگ درخواست جمع کرادی ہے??


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.