تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوئٹہ ،مسلح افراد کی فائرنگ ، بلوچستان یونیورسٹی کی پروفیسر جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کی شعبہ ابلاغیات کی پروفیسر ناظمہ طالب جاں بحق ہوگئیں? بلوچستان یونیورسٹی کی شعبہ ابلاغیات کی پروفیسر ناظمہ طالب یونیورسٹی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد رکشے میں سوار ہوکر گھر جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئیں، انہیں زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں ? ناظمہ طالب گزشتہ پندرہ سال سے شعبہ ابلاغیات میں پروفیسر کے فرائض انجام دے رہی تھیں ?ان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی وزیر اعلی بلوچستان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے دورسری جانب اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان نے واقعہ کے خلاف تین روزہ سوگ اور یونیورسٹی میں درس و تدریس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.