5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کاشتکاروں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،وزیراعلی? پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور مڈل مین کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی?گندم کی خریداری کے حوالے سے اعلی? سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبائی وزرا مختلف اضلاع کا دورے کرکے گندم کی خریداری کی مانیٹرنگ کریں ?اسی طرح تمام ڈی سی اوز بھی اپنے اپنے اضلاع میں گندم کی خریداری کی مہم کی پوری طرح مانیٹرنگ کریں بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے? اجلاس میں گندم کی قیمت، باردانے کی تقسیم اور خریداری مراکز پر انتظامات پراظہار اطمینان کیاگیا ?