5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مشرف کے پروٹوکول پر برطانوی حکومت ہی جواب دے سکتی ہے، وزیرداخلہ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی 30 اپریل کوعدالت میں حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی،رحمان ملک کا کہناتھاکہ بے نظیر کیس میں اقوام متحدہ کی رپورٹ سے یہ ثابت نہیں ہوتاکہ اصل مجرم کون ہے?وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک آج اچانک لاہورہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے درخواست دائر کی کہ بیرون ملک جانے کی وجہ سے وہ اپیلوں کی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہذاانہیں حاضری سے استثنی? دیا جائے?عدالت نے انکی درخواست منظورکرلی? بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سرگودھا سے گرفتار کئے گئے غیرملکیوں کی امریکا حوالگی کامطالبہ نہیں کیا گیا? برطانیہ میں سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ اس سلسلے میں برطانوی حکومت ہی جواب دے سکتی ہے ? انہوں نے کہا کہ بینظیر قتل پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے اور وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ تین رکنی خصوصی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے ? اس حوالے سے جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان کے مطابق کارروائی کی جائے گی? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات اور فاٹا کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے? غیر ملکی ایجنٹ اور کرائے کے قاتل جہاں بھی حکومتی رٹ کو چیلنج کریں گے وہاں پر کارروائی کی جائے گی? دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں? انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے?