5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی بحران کم نہ ہوسکا،جیکب آباد میں بھینس کے آگے بین بجاکر احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی …ملک میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کوئی کمی نہیں آسکی? جیکب آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران بھینس کے آگے بین بجائی گئی?جیکب آباد میں پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ضلعی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی ? ریلی کے شرکا شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی او چوک پہنچے ? مظاہرین نے حیسکو کیخلاف نعرے لگائے اور احتجاج کرتے ہوئے بھینس کے آگے بین بجائی ?نوابشاہ میں شدید گرمی کے باوجود سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کے سبب شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے?حیدر آباد، سکھر اورسندھ کے دیگر شہروں اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے? فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر شہری علاقوں میں چھ گھنٹے ،دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور صنعتی علاقوں میں چار گھنٹے ہوگیا ہے?ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ میپکو ریجن میں بجلی کی قلت سات سو میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ?حکام کے مطابق میپکو ریجن میں ٹیوب ویلز کو رات 12 سے صبح 6 بجے تک بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی ? مارکیٹوں کو صبح10 سے دوپہر 2 بجے اور شام 4 سے رات 8 بجے تک مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی ?ضلع سوات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے? مانسہرہ، کوہستان، بٹ گرام اور دیگر علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات ِ زندگی معطل ہوگئے ہیں?بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد،جھل مگسی،سبی اور بولان سمیت مختلف شہری و دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری اور زرعی طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے ?