تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب کے عوام نے الطاف حسین کونجات دہندہ تسلیم کرلیا

جنگ نیوز -
کراچی …پنجاب کنونشن کی شاندار کامیابی پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادخصوصاً دانشور ،ادیب ، پروفیسرز ، اساتذہ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء ، شعراء ،علماء،تاجر، صنعتکار،صحافی طلباء ایم کیوایم محبان پاکستان اوورسیز اور،دنیابھرمیں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کومبارکباداورتہنیتی پیغامات بھیجنے کاسلسلہ بدستورجاری ہے? منگل کے روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیراورایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون،فیکس اورای میل کے ذریعے سے ملنے والے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کنونشن کی کامیابی سے ثابت ہوگیاہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کانظریہ پوری طرح پنجاب کے عوام کے دلوں میں اترچکاہے اورپنجاب کے غیورعوام اب جاگ چکے ہیں? انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرکے عوام کی خواہشات کی ترجمانی کی ہے جس سے ملک مضبوط ہوگا اورملک میں استحکام بڑھے گا? انہوں نے کہا کہ دو فیصد مراعات یافتہ طبقے نے اپنی چودھراہٹ ختم ہونے کے خوف سے ملک بھر بالخصوص پنجاب کے عوام کوالطاف حسین اورایم کیوایم سے گمراہ کیااوران پربے بنیادالزامات عائد کیے تاہم98 فیصد غریب و متوسطہ طبقے کے عوام اب ایم کیوایم کیخلاف پھیلائے گئے منفی پرو پیگنڈوں سے آگاہ ہوچکے ہیں اورالطاف حسین کواپنانجات دہندہ تسلیم کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ جن عناصرنے پنجاب میں قائدتحریک الطاف حسین کے پیغام کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ایم کیوایم کیخلاف منفی پروپیگنڈے کیے پنجاب کے لوگوں نے ان کویکسر مسترد کردیااور حق پرستی کی تحریک میں الطاف حسین کے شانہ بشانہ چلنے کاعزم کرلیاہے?انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت ملک کوفرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلاسکتی ہے ،ایم کیوایم ملک بھرکے غریب ومتوسطہ طبقے کی واحدنمائندہ جماعت ہے جوملک سے فرسودہ جاگیردارنہ وڈیرانہ نظام کے عملی جدوجہدکررہی ہے اورجمہوری اصلولوں پرعمل پیراہوکرملک کی تعمیروترقی ،عوام کی خوشحالی اورصحیح معنوں میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے?انہوں نے جس طرح ایم کیوایم نے کراچی وحیدرآبادسمیت سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کوفروغ دیاہے اگرایم کیوایم کوپنجاب سمیت دیگرصوبوں میں بھی نمائندگی ملتی ہے توایم کیوایم وہاں بھی بڑے پیمانے پرترقیاتی کاموں کوفروغ دیگی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.