تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان میں متعین سویڈئش سفیر کی نائن زیرو آمد، رابطہ کمیٹی سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان میں متعین سویڈئش سفیرمحترمہ الریکا سنڈبرگ نے منگل کو ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکادورہ کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل ،کنورخالد یونس اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سید سردار سے ملاقات کی اوران سے پاکستان کی سیاسی ،معاشی اوراقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ کیا?رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سوئیڈش سفیرکوبتایاکہ قائدتحریک الطاف حسین اس ملک سے استحصالی اورجاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں اورملک میں متوسطہ طبقے سے قیادت نکالناچاہتے ہیں،ایم کیوایم کاپنجاب کنونشن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ?جس کے انعقادسے پنجاب کے عوام میں بیداری کی ایک لہرپیداہوئی ہے ? اس سے قبل جب معززمہمان نائن زیروسے متصل خورشیدبیگم میموریل ہال پہنچے تورابطہ کمیٹی کے ارکان نے ان کااستقبال کیا،اس موقع پرسوئیڈش سفیرکے ہمراہ کراچی میں سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل مونس خان بھی تھے ?اس موقع پرسوئیڈش سفیر نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی?رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اس موقع پر انھیں الطاف حسین کی تصویری سوانحہ حیات پرمشتمل کتاب بھی پیش کی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.