5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزارتوں کے ساتھ بجٹ بھی صوبوں کو منتقل کیا جائیگا،قیصر بنگالی
جنگ نیوز -
کراچی …وزیر اعلی? سندھ کے مشیر برائے ترقی و منصوبہ بندی قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ این ایف سی کے اجلاسوں میں وزارتوں کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ان کے بجٹ کی بھی منتقلی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے?جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفتگو کرتے ہوئے قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ یہ یقین دہانی سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کرائی ہے اور اگرصوبوں کو وزارتوں کے ساتھ ان کا بجٹ نہیں منتقل کیا جاتا تو یہ این ایف سی کی روح کے خلاف ہے? ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ صوبوں کو منتقل ہو چکاہے جس کے پانچ سال کے جاری اخراجات بھی وفاق دے گی? اخراجات میں اضافے کی صورت میں صوبے ان کو پوراکرنے کے ذمہ دارہونگے?ان کا کہنا تھا کہ انھیں ابھی تک این ایف سی کے ترمیمی آرڈر کا انتظار ہے جس میں اس کے اہم نکات شامل ہوں جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے?