تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قبائلی علاقوں میں آپریشن سے تباہی کی داستان رقم ہو رہی ہے،فضل الرحمن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن سے تباہی کی داستان رقم ہو رہی ہے اور مکینوں پر بارود برسایا جا رہا ہے ?اسلام آبادمیں قبائلی علاقوں کے پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی عوام اپنے ہی ملک میں مظلوم بنے ہوئے ہیں،انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے?قبائلی علاقوں میں بچوں اور خواتین کیساتھ برا سلوک اور مساجد تک تباہ کی جا رہی ہیں? مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حکومت کا حصہ ہیں لیکن قبائلی علاقوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے متفق نہیں ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.