تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چین سے بوگیوں کی خریداری کا خصوصی آڈٹ کرانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چین سے ریلوے کیلئے699 بوگیوں کی خریداری میں47 کروڑ44 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی ہے ?یاسمین رحمان کی زیر صدارت ہونیوالے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ریلوے اسکریپ کی فروخت میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کا جائزہ لیا گیا?ڈی جی ایف آئی اے ظفر اللہ خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ا سکریپ کی غیر قانونی فروخت سے ریلوے کو19 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا? ڈی جی، ایف آئی اے نے کمیٹی کوبتایا کہ لاہور میں ریلوے افسران اور ریلوے پولیس نے ملی بھگت سے5ہزار میٹرک ٹن اسکریپ بغیر کسی بولی کے فروخت کر دیا ،جس کی تحقیقات جاری ہیں ? پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریلوے ورکشاپس اور اسٹیشنز سے سامان کی چوری پر برہمی کا اظہار بھی کیا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.