تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شعیب اور ثانیہ کا ولیمہ بدنظمی کا شکار،تصویریں بنوانے کے لیے دھکم پیل

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ولیمے کی تقریب وقت سے پہلے ختم ہوگئی،اس موقع پر کافی بدنظمی نظر آئی?اور اسٹیج پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویریں بنوانے کے لیے دھکم پیل ہوئی،لوگ اپنے کیمرے لیے تصویریں بنانے کی کوشش کرتے رہے?اس دوران تقریب میں مدعو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی جب فوٹو سیشن کے لیے اسٹیج پر آئے تو کھینچا تانی ہوئی?جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے?بعد ازاں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دیگر اہل خانہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے?واضح رہے کہ پنجاب بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات کے ختم کیے جانے کے لیے رات دس بجے کا وقت مقرر ہے جس کی وجہ سے بھی تقریب کو بروقت ختم کرنا پڑا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.