تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاڑکانہ:پولیس نے بھائی کی قید سے خاتون کو بازیاب کرالیا

جنگ نیوز -
لاڑکانہ…لاڑکانہ کے قریب گوٹھ خدا ڈنومیں پولیس نے ایک خاتون کو بازیاب کیا ہے جسے اُس کے بھائی نے چھ ماہ سے قید کررکھا تھا ?پولیس کے مطابق پچپن سالہ انور بیگم کا شوہر برکت بھٹو محکمہ ٹیلی فون میں ملازم تھا ? انتقال کے بعد محکمہ ٹیلی فون کی جانب سے انور خاتون کو ملنے والی خطیر رقم ہڑپ کرنے کیلئے اس کے بھائی بشیر نے اپنی ہی بہن کو گھر میں قید کرلیا اور تشدد کرکے رقم ہتھیالی ?پولیس کے مطابق انہیں اپنے ذرائع سے خاتون کے متعلق پتہ چلا تو گاو?ں خدا ڈنو میں چھاپہ مارا گیا اور خاتون کو بازیاب اس کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا ? خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جوان بیٹی بھی لاپتہ ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.