5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پانچ امریکی شہریوں کے مقدمے کی سماعت چھ مئی تک ملتوی
جنگ نیوز -
سرگودھا …سرگودھا سے گرفتار کیے گئے پانچ امریکی شہریوں کے مقدمے کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی گئی?امریکی حکومت کی درخواست پر انٹر پول نے پانچوں افراد کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کردیئے ?انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج میاں انور نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مقدمے کی سماعت کی?اس دوران چار گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے?سائبر کرائم سیل کے انچارج نے امریکی شہریوں سے برآمد ہونیوالے کمپیوٹرز ، سی ڈیز اور دیگر سامان عدالت میں پیش کیاجس کے بعد عدالت نے مزید سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی? امریکی سفارت خانے کے اہلکار بھی عدالت میں موجود تھے ? پولیس ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کی درخواست پر انٹر پول نے پانچوں امریکی شہریوں کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ?اگر پاکستان میں امریکی شہریوں کو رہا کردیا گیا تو ریڈ وارنٹ کے تحت انہیں امریکا کے حوالے کردیاجائے گا?