تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سیلز ٹیکس خورد برد،ایف بی آر کے افسر کو برطرفی کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد… چیئرمین ایف بی آرکاکہناہے کہ سیلزٹیکس ری فنڈمیں بے قاعدگیاں سامنے آنے پر انکم ٹیکس کے گریڈبیس کے افسراشرف الدین کوملازمت سے برخواست کرنے کی سفارش وزیراعظم کوبھجوادی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے گریڈبیس کے انکم ٹیکس کے ایک افسرمسعوداحمدکی ملازمت سے برطرفی کی منظوری دے دی ہے? چیئرمین ایف بی آرسہیل احمدنے جیونیوزکوبتایاہے کہ سیلزٹیکس ری فنڈمیں ممکنہ فراڈکم کرنے کے لئے ری فنڈکلیم کاخودکارنظام رائج کیاجارہاہے، جس کی ابتدالاہورکے ریجنل ٹیکس آفس سے کردی گئی ہے ، پچھلے سال سترارب روپئے کے سیلزٹیکس ری فنڈکئے گئے اوراس سال اب تک 35ارب ری فنڈکئے جاچکے ہیں? چیئرمین ایف بی آرکاکہناتھاکہ اتنی بڑی رقم کے لین دین میں کچھ فراڈکاامکان رہتاہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.