5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اساتذہ کا کھلے عام قتل پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،میاں نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے بہترین مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں، ان کا قتل ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے? لاہور سے جاری بیان میں میاں نوازشریف نے بلوچستان یونیورسٹی کی پروفیسر ناظمہ طالب مہدی کے قتل پر ا ظہار افسوس کیا ? انکا کہناتھا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات اور اساتذہ کا کھلے عام قتل پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ?میاں نواز شریف نے بلوچستان حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کی مستقل روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے اور اس امر کویقینی بنائے کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوسکیں?