5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے چارروپے فی لٹر اضافے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے چارروپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے? آئل مارکیٹنگ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ یکم اپریل سے26 اپریل تک بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول3 فیصد،ڈیزل7 فی صد جبکہ مٹی کا تیل8 فیصد مہنگا ہوا ہے? پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی مارکیٹ کی نسبت اضافہ معمول سے کم ہوگا?اس صورتحال میں ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے دوسے چار روپے فی لٹر اضافے کی توقع ہے?