5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
رابطہ کمیٹی کاپنجاب کنونشن کو کامیاب بنانے پرعوام سے اظہارتشکر
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس آج ہواجس میں پنجاب کنونشن کی شاندارکامیابی کاجائزہ لیاگیا?اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چندروزمیں رابطہ کمیٹی اورپنجاب کے تنظیمی معاملات کی نگرانی کرنے والی صوبائی تنظیمی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہو گا جس میں پنجاب میں ایم کیو ایم کی تنظیمی وسیاسی سرگرمیوں کومستقل بنیادوں پر منظم اورمربوط بنانے کیلئے تفصیلی مشاورت کی جائے گی اوراہم فیصلے کئے جائیں گے ? اجلاس میں پنجاب کنونشن کو بھرپورشرکت کے ذریعے کامیاب اورتاریخی بنانے پر پنجاب کے عوام سے دلی تشکرکااظہارکیاگیااورکنونشن کی تاریخی کامیابی پرتحریک کے تمام کارکنوں کوزبردست مبارکبادپیش کی گئی ? رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب کے بزرگوں ، نوجوانوں، ماو?ں، بہنوں،بچوں، بچیوں، طلبہ وطالبات، وکلاء ،مزدوروں،کسانوں، محنت کشوں،فنکاروں،ادیبوں، اہل قلم حضرات اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے سخت گرمی کے باوجو د ہزاروں کی تعدادمیں اس کنونشن کوکامیاب بناکرثابت کردیاہے کہ اب ایم کیوایم اور قائدتحریک الطاف حسین ہی ہر شعبہ ء زندگی کے عوام کی امیدوں کا مرکزبن چکے ہیں ?اجلاس میں پنجاب میں سیاسی وسماجی کارکنوں،ٹریڈیونینوں اور تا جر تنظیموں کے ارکان،طلبہ وطالبات اورمختلف شعبوں کے ارکان کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہاگیاکہ باشعورعوام اب اس نتیجہ پرپہنچ گئے ہیں کہ صرف ایم کیوایم ہی ملک میں ایک بھرپورعوامی انقلاب اور مثبت تبدیلی کی ضمانت ہے?اجلاس میں پنجاب کنونشن کی بھرپورکوریج پرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے مالکان، مدیران،صحافیوں،کیمرہ مینوں، فوٹو گرافروں ،اینکرپرسن، تجزیہ نگاروں اورکالم نگاروں سمیت تمام ٹی وی چینلز، اخبارات اوررسائل وجرائدکے عملے کے ایک ایک رکن سے دلی تشکرکا اظہار کیا گیا?رابطہ کمیٹی نے کنونشن کیلئے رات دن محنت کرنے پر پنجاب کے تمام زونوں اورضلعوں کے مردوخواتین عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا اورچاروں زونوں کے ذمہ داران کوہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے اضلاع کے ذمہ داران وکارکنوں کی مشاورت سے کام کوتیز کیا جائے?