5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امن کی آشا اچھی پیشرفت ہے،خورشید قصوری
جنگ نیوز -
لاہور…سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے پاکستان اوربھارت کے درمیان امن کی آشا مہم ایک اچھی پیشرفت ہے جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن عمل کوٹریک پر لانے کے لیے اہم کردارادا کیا ? لاہورمیں جیونیوز کے نمائندے مبشربخاری سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا آئیڈیل حل تو نہیں تاہم بہترین حل ڈھونڈا جاسکتا ہے?مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں ایک سوال پر سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کشمیر کا بہترین حل ڈھونڈا جاسکتا ہے ?کچھ مذہبی اورسیاسی جماعتوں کے اس اعتراض پر کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر کبھی بھی جرات مندانہ موقف اختیار نہیں کیا ، خورشید محمود قصوری کا کہناتھا کہ پاکستان کے جرات مندانہ موقف کی وجہ سے ہی بھارت برابری کی سطح پر مذاکرات کررہا ہے ?موجودہ حکومت کی بیک چینل ڈپلومیسی پرسابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انکے دور کی پالیسی اب بھی جاری ہے ?