5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جیمزبیکرانسٹیٹیوٹ فارپبلک پالیسی کی دعوت پر مصطفی کمال امریکا روانہ
جنگ نیوز -
ہیوسٹن…سابق ناظم کراچی اورمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدمصطفے? کمال امریکہ کے ممتازتھنک ٹینک جیمزبیکرانسٹیٹیوٹ فارپبلک پالیسی کی دعوت پر لیکچر دینے کیلئے امریکہ کے شہرہیوسٹن پہنچ گئے ?جیمزبیکرانسٹیٹیوٹ امریکہ کے 30ممتازتھنک ٹینکس میں سے ایک ہے اوراس نے سابق ناظم کراچی مصطفے? کمال کو ” دنیاکے بڑے شہروں کامستقبل: کراچی کامقدمہ اورخطہ میں اس کی اہمیت “ کے موضوع پر لیکچردینے کیلئے مدعوکیاہے?یہ لیکچرہیوسٹن کی رائس یونیورسٹی میں ہوگاجس میں یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی?مصطفے? کمال لیکچر کے بعدواشنگٹن اوردیگرشہروں کابھی دورہ کریں گے جہاں ان کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی?