5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برٹش پٹرولیم کے منافع کی شرح میں135 فی صداضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برٹش پٹرولیم کے منافع کی شرح میں135 فی صداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے?غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق برٹش پیٹرولیم کا منافع سال2010 کی پہلی سہ ماہی کے دوران5 ارب60کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ2 ارب40 کروڑ ڈالرتھا?بی پی کے منافع میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل اوسط قیمت76 ڈالر کی سطح پر پہنچ جانا ہے، جبکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کی اوسط فی بیرل قیمت41 ڈالر تھی?بی پی کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ2010 کے دوران تیل کی پیداوار میں کسی قدر کمی دیکھی جاسکتی ہے?