تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا اور شمالی کوریا کو قریب لانے کیلئے باربی کیو ڈپلومیسی

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی ریاست نیو جرسی کا ایک باربی کیوریستوران اپنے مہمانوں کی چٹ پٹے کھانوں سے تواضع کرنے کے ساتھ ساتھ?جوہری تنازع میں الجھے امریکا اور شمالی کوریا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے سفارت کاری کی ذمہ داریاں بھی بڑی خوبی سے سرانجام دے رہا ہے?مین ہیٹن میں واقع اس ریستوران کے مالک Robert Egan شمالی کوریا کے سفارت کاروں میں بیحد مقبول ہیں? ان کا ریستوران نہ صرف اپنے کورین مہمانوں کی چٹ پٹے کھانوں سے تواضع کرتا ہے بلکہ انہیں میٹنگ اور پریس کانفرنسز کے لیے جگہ بھی فراہم کرتا ہے اور وہ بھی بلا معاوضہ52 سالہ اَیگن کی یہی ادا ایک حریف ملک کے شہریوں کے دلوں میں گھر کرگئی ہے اور وہ انہیں اپنا قابلِ اعتماد دوست خیال کرتے ہیں?1993 میں جب شمالی کوریا نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے کسی ماہر سفارت کارکی بجائے اَیگن کا انتخاب کیا ?اَیگن کے دوستوں میں شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے اقوامِ متحدہ کے سفیر ہان سونگ بھی شامل ہیں اور اَیگن اُن کے ساتھ ملکر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں اپنے امریکی ریستوران کی ایک برانچ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس باربی کیو ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ملکوں کو قریب لانے کی کوششوں کو تیز تر کیا جاسکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.