5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیویارک:پکاسو کے نادر ونایاب فن پاروں کی نمائش شروع
جنگ نیوز -
نیویارک ... نیویارک میں مٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں عالمی شہرت یافتہ اسپین کے فنکار اور مجسمہ سازپکاسو کے نادر ونایاب فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی ? پکاسو ان دا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے عنوان سے ہونے والی اس نمائش میں پکاسو کی تخلیق کردہ پینٹنگز، مجسمے ، سرامکس ورک اوراسکیچزپیش کئے گئے? نمائش میں دی ایکٹر اور دی بلائنڈمینز میلز جیسی شاہکار پینٹنگز سمیت تین سو فن پارے،34 پینٹنگز،58 ڈرائنگز اور سینکڑوں کی تعداد میں سکیچز شامل ہیں ? ایکٹر نامی پینٹنگ جو آرٹ کلاس کے دوران ایک خاتون کے گرجانے کے باعث پھٹ گئی تھی اس کی مرمت کے بعد نئی شان کے ساتھ شو میں پیش کیا گیا ہے?میوز یم کے ڈائریکٹر کے مطابق پکاسو ان دا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے عنوان سے پیش کی جانے والی نمائش یکم اگست تک جاری رہے گا ?