تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایران اور شام حزب اللہ کو میزائل فراہم کررہے ہیں، امریکا اور اسرائیل کاالزام

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا اور اسرائیل نے ایران اور شام پر الزام لگایا ہے کہ وہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کو تباہ کن میزائل فراہم کررہے ہیں? جس سے خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوسکتا ہے? شام نے الزام کو سختی سے مسترد کردیا?واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اسرائیلی ہم منصب ایہود بارک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران اور شام کی جانب سے مسلح کیے جانے کے بعد اب حزب اللہ دنیا کی کئی حکومتوں سے زیادہ راکٹوں اور میزائلوں سے لیس ہوگئی ہے? اس موقع پر ایہود بارک نے خدشہ ظاہر کیا کہ حزب اللہ کو دیے گئے میزائل سے لبنان میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا? اس کے باوجود اسرائیل وہاں کسی تنازع کو ہوا دینا نہیں چاہتا? اسرائیل اس سے قبل شام پر حزب الل کو اسکڈ میزائل کی فراہمی کا الزام لگاچکا ہے? دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ ولید معلم کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے الزامات کو درست تسلیم کرلیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.