تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فرانس :عدالت نے پناما کے سابق ڈکٹیٹر کیلئے استثنی? کو نظر اندازکردیا

جنگ نیوز -
پیرس ... فرانسیسی عدالت نے پناما کے سابق فوجی ڈکٹیٹر مینیول نوریگا کے لیے سربراہِ مملکت کی حیثیت سے استثنی? کو نظر انداز کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ وہ اپنی سزاکے خلاف اپیل کی سماعت تک قید میں رہیں گے? نوریگا کو فرانسیسی عدالت نے منی لانڈرنگ کے جرم میں 10برس قید کی سزاسنائی ہے جبکہ ان کے وکلا نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے? وکلاکا کہنا ہے کہ نوریگا کو سربراہِ مملکت کی حیثیت سے کسی قسم کی سزا سے استثنی? حاصل ہے اس لیے انہیں فوراً بری کیا جائے? فرانسیسی عدالت کے حکم کے مطابق76 سالہ نوریگا اپنی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت تک پیرس کی جیل میں قید رہیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.